26 نومبر، 2024، 5:38 PM

غیر علاقائی قوتیں خطے سے نکل جائیں، ایرانی نیوی سربراہ کا انتباہ

غیر علاقائی قوتیں خطے سے نکل جائیں، ایرانی نیوی سربراہ کا انتباہ

ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ تمام غیر علاقائی طاقتیں خطے سے نکل جائیں اور وہ ایرانی قوم کے ساتھ احترام سے پیش آنے کی شرط پر خطے میں آئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام نے آج "بحریہ کے دن" کی مناسبت سے بانی انقلاب امام خمینی رح کے مقبرے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں، پابندیوں اور سازشوں کے باوجود بحریہ کی آبی سرحدوں پر طاقتور موجودگی نے دشمن کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا یے۔

بحریہ ان پانیوں میں پوری طاقت کے ساتھ موجود ہے جہاں قزاقی اور سمندری دہشت گردی کے واقعات عام ہیں اور یہ مسئلہ عالمی طاقتوں کے حیرت کا باعث بنا ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ اگر غیر علاقائی طاقتیں خطے میں آنا چاہتی ہیں تو انہیں ہمارے قومی وقار اور عوام کا احترام کرنا چاہیے۔

News ID 1928394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha